( اسلام آباد)پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن اف پاکستان سے رجسٹریشن مکمل

 (اسلام آباد )پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن اف پاکستان سے رجسٹریشن مکمل۔الیکشن کمیشن نے پاسبان وطن کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کر لیا۔پاسبان وطن اب ملكی آ ئین و قانون کے تحت ملک بھر میں سیاسی سرگر میا ں کر سکے گی۔اس سلسلے میں پاسبان وطن پاکستان کی قیادت نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اور پاسبان وطن پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد پر گفتگوکی۔پاسبان وطن کے صدر طاہر کھوکھر نے میڈ یاسے گفتگو میں کہا کہ پاسبان وطن مایوس عوام کیلئے امید بنے گی۔ہم ملک میں بنيادی مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے۔صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھائیں گے۔ہماری ہماری ٹیم نے ان مسائل کی نشاندھی کر لی ھے جن کی وجہ سے ملک اور عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ھیں۔غیر اہم ایشو ز کی سیاست نے ملک کے اصل مسائل پس پشت ڈال دیے ھیں لیکن اب پاسبان وطن ان بنيادی مسائل کے حل کیلئے کو شش کرے گی اور ملک کی ترقی کے راستے میں انے والی ہر رکا وٹ کو دور کرنے کیلئے میدان میں آ چکی ھے۔سیکرٹری جنرل نبی شاہ نے صحافیوں کے سوا لوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام نے عام آدمی کو مایوس کیا ھے اب چہر ے نہیں بلکہ بنیا دی ڈھانچے کی تبدیلی کی ضرورت ھے۔پاسبان وطن نے صدارتی نظام کا قابل عمل اور ایسا نظام تیار کیا ھے جس میں عام آدمی کو بااختیار کیا جاۓ گا۔ملک کو اب کسی ایسے نظام کے حوالے نہیں کیا جا سکتا جس میں صرف سرمایہ دار کو اختیار ملے اور عام آدمی پستا رھے۔ملک اور عوام کو بدلنا پاسبان وطن کی ترجیح اول ھے سٹی صدر کوئٹہ و فننانس سیکرٹری عطااللہ مینگل نے بلوچستان میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وہاں کے عوام کی محرومیوں اور مسائل پر روشنی ڈالی

اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے عہدیداران کی حلف برداری

اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے عہدیداران کی حلف برداری — منشور پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں اسلام آباد کے ضلعی صدر ناصر عباسی، جنرل سیکرٹری ملک آصف اور ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر سردار سعید بزدار نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

 

تقریب میں پاسبانِ وطن پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے پارٹی کے منشور پر مکمل طور پر عمل پیرا رہنے،

عوامی خدمت، انصاف اور شفاف نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

مرکزی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی

کہ وہ پاسبانِ وطن پاکستان کے وژن کو نچلی سطح تک عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام اباد میں

پریس ریلیز (اسلام اباد ) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام اباد میں شانگلہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سئینئر سیستدان شوکت خان متوقع صدر کے پی کے پاسبان وطن پاکستان کی قیادت میں راولپنڈی اسلام اباد کے سیاسی و سماجی رہنماوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ وفد نے مرکزی چیئرمین مختار احمد، سیکرٹری جنرل سید نبی شاہ ترمذی، سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تسنیم، یوتھ صدر سید بختی شاہ، اور فنانس سیکرٹری عطاء اللہ مینگل سے ملاقات کی۔

 

 

 

وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن و سینئر سیاستدان سیدسہیل شاہ، ملک توصیف احمد، راجہ سہیل، سردار قمر ' راجہ وسیم اور محمد مجاہد شامل تھے وفد کے ارکان نے راولپنڈی اسلام اباد اور ملحقہ علاقوں کے مسائیل پہ گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے پاسبان وطن پاکستان کی قیات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور پاسبان وطن پاکستان کو موجودہ سیاسی صورتحال میں بطور سیاسی جماعت سامنے انے پر خوش ائیند قرار دیتے ہوئے اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا اور اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا ،

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعزاز: مئی 10 کشمکش میں فتح کے معمار

ہم وطنو! آئیے اپنے ناقابلِ تسخیر قائد پر فخر کے ساتھ متحد ہوجائیں! 🇵🇰 10 مئی، 2025 کو جب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال جارحیت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن بنّیان المرصوص کی کمان سنبھال کر ایک فیصلہ کن جوابی کارروائی انجام دی — جس نے حملہ آوروں کو پسپا کیا، اہم خطرات کو ختم کیا، اور چند ہی دن بعد ایک امریکی ثالثی کے ذریعے جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔ ان کی حکمتِ عملی اور قیادت کے تحت پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اور ہماری خودمختاری کو محفوظ رکھا — ثابت کرتے ہوئے کہ ہماری عزم و توانائی بے مثال ہے! یہ شجاعانہ دفاع صرف ایک فوجی فتح نہیں تھی؛ یہ قومی ازسرِ نو ابھرنے کی علامت تھی! سیکڑوں دہشتگرد اور درانداز ہلاک ہوئے، سرحدیں محفوظ ہوئیں، اور بھارت کے عزائم خاک میں مل گئے — جس کے نتیجے میں وفاقی کابینہ نے 20 مئی، 2025 کو انہیں نایاب اور واجبِ تحسین ترقی فیلڈ مارشل عطا کی۔ ایک سچا وطن پرست جنہوں نے تاریخ کا رخ بدل دیا! ایجوکیشن سے عالمی سطح تک: عزیمت سے لے کر عالمی اسٹیج تک — انتہا پسندی کا خاتمہ، SCO سمٹس کی میزبانی، غزّہ، لبنان اور کشمیر کے لیے آواز، چین و روس کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں بلکہ ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں! 🫡💚 اٹھو، سلام کرو، اور اس عظیم میراث کو بانٹو! پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

الحمدللہ! آج پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

الحمدللہ! آج پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں وہ معاہدہ کر لیا جس پر ہر مسلمان کو فخر ہے—حرمین شریفین کے تحفظ کا تاریخی دفاعی معاہدہ! یہ صرف ایک Defence Agreement نہیں بلکہ ایمان، غیرت اور امتِ مسلمہ کی عزت کا وعدہ ہے۔ پاکستانیو! یہ آپ کی فوج ہے جو صرف سرحدوں کی نہیں بلکہ اسلام کے مرکز کی بھی محافظ ہے۔ 💚 Be Proud of Your Pak Army! Field Marshal Syed Asim Munir نے پوری دنیا کو پیغام دیا: پاکستان صرف ایک ملک نہیں، بلکہ Ummah کا قلعہ ہے۔

ملک میں صدارتی نظام لانے کے لئےایک نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان لانچ کر دی گئی ۔

ملک میں صدارتی نظام لانے کے لئےایک نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان لانچ کر دی گئی ۔

 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ہاسپان وطن پاکستان کے  چئیرمین شیخ مختار مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر ۔سیکرٹری جنرل ۔امجد محمود بھٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نبی شاہ ترمزی سیکرٹری فنانس عطااللہ مینگل سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تسنیم یوتھ پریذیڈنٹ سید بختی شاہ نے میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کی مرکزی  عہدیداروں نے کہا کہ ملک میں 78سال سے موروثی سیاست پنپ رہی ہے باپ سے بیٹے اور پھر پوتے سیاسی جماعتوں کے وارث بن رہے ہیں۔ملک میں کرپشن ،اقربا پروری،مہنگائی ،بے روزگاری کا دور دورہ ہے اور عوام موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔چئیرمین پاسپان پاکستان شیخ مختار احمد نے کہا کہ اب وقت ا گیا ہے پاکستان کو موروثی سیاست سے نجات دلا کے ترقی کی راہ پر اصلاحات و انقلابی اقدامات سے اگے بڑھایا جائے 

پارٹی کے مرکزی صدر طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس وقت ملک میں جاری نظام سے نجات حاصل کر کے فوری طور پہ صدارتی نظام کی طرف جانا پڑے گا تاکہ ملک میں تمام شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے 

 

پاسبان وطن پاکستان کے سیکرٹری جنرل امجد محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانے کا وقت ا چکا ہے اور ہم پاسبان وطن پاکستان فاونڈیشن کے قیام سے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے کیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں 

پارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پاسبانِ وطن پاکستان کا منشور اورشعار"وطن سے وفا، قوم کی بقا"ہے۔پاکستان کے آئین، اسلامی اصولوں اور نظریہ پاکستان پر مکمل یقین اورقائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے تصورات کی روشنی میں قومی ترقی منشور کا حصہ ہے۔ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانااور افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی  بہتری،کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ہمارا ۔انہوں نے کئا کہ کہ عوامی اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو یقینی بناناضروری ہے۔یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ ،دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج اور ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خود انحصاری پر مبنی معیشت کی تشکیل اور نو جوانوں  کو روزگار، تربیت اور کاروباری مواقع فراہم کرنا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمیتمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق و مواقع فراہم کئے جائیں گے۔عہدیداروں نے کہا کہ خواتین، اقلیتوں، بزرگوں اور معذور افراد کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی۔اسلامی تعلیمات کے مطابق معاشرتی اصلاحات لانی ہوں گی جبکہ۔نظامِ زکوٰۃ، صدقات اور فلاحی نظام کو فعال بنانا۔نوجوانوں کو قیادت کے مواقع فراہم کرنا۔انکوان نے کئا کہ کردار سازی، حب الوطنی اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام۔ان کا کہنا تھا کہ پاسبانِ وطن پاکستان" کا مقصد ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف، تعلیم، روزگار اور تحفظ حاصل ہو۔ ہم اس وطن کو قائداعظم اور اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک اسلامی، فلاحی اور خوشحال ریاست بنانا چاہتے ہیں

صرف ایک وعدہ، صرف ایک نظام!

انصاف سب کے لیے، احتساب بے رحم! 

پاکستان بدلے گا جب عوام کے پاس ہوگا اختیار! 

سودی نظام ختم! 

قرضِ حسنہ، زکوٰۃ، بیت المال = حقیقی معیشت کسان خوشحال، نوجوان بااختیار، عوام خود مختار!

 یکساں نصاب

 قرآن + جدید علوم

 ہر نوجوان ہنر مند پاکستان کے طلبہ

 ہر یونین کونسل میں بنیادی صحت یونٹ

 مفت دوائیاں، صاف پانی، غذائیت

 بیوہ، یتیم، معذور کی کفالت یہ ہے فلاحی پاکستان!

 عوام صدر کا انتخاب کرے گا

 صوبائی نظام کا خاتمہ

 ہر ضلع خود مختار، اپنا بجٹ، اپنی ترقی یہی ہے اصل جمہوریت!

 کشمیر و فلسطین پر واضح مؤقف

 اسلامی دنیا میں تعلیم و تجارت کا اتحاد 

IMF اور امریکہ کی غلامی ختم پاکستان آزاد و خوددار!

 ہر ضلع میں ڈیجیٹل میڈیا سیل

 عوامی آواز، عوام کی طاقت سوشل میڈیا سے انقلاب کی شروعات!

 قرض نہیں چاہیے!  وقار اور خود انحصاری چاہیے!

پاکستان کا سہارا صرف اللہ کی نصرت ہے

افسر شاہی کی مزموم کاروائیاں نا منظور ترجمان پاسبان وطن پاکستان

چیئرمین ایس ای سی پی کی تنخواہ کا پیکیج 41 کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گیا۔

چیئرمین کمشنر کی تنخواہوں میں سالانہ ڈیڑھ ارب غیرقانونی اضافے کا انکشاف۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئرمین عاصف سعید کی تنخواہ کا پیکیج مالی سال 24-2023 کے لیے 41 کروڑ 53 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

جب کہ ہر کمشنر پیکیج ڈیٹ تنخواہوں کے اضافے کی وجہ سے 35 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے کمشنرز اور عملے کے لیے 11 کروڑ روپے بطور تنخواہیں الاؤنس غیر قانونی طور پر تقسیم کیے۔

تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے وزارت خزانہ کی پیشکش منظوری کے بغیر کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 77 کروڑ 22 لاکھ روپے ہے۔۔۔

!!! قابلِ مذمت عمل افسر شاہی کی مذموم کارروائیاں نامنظور

ترجمان پاسبانِ وطن پاکستان

( اسلام اباد) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس

 ( اسلام اباد) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی سیکٹریٹ اسلام اباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر  تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور اس وقت اسلام اباد میں جاری حالات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا  ملکی حالات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا گیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے زیر حراست لوگوں کا اسرائیل کی حراست سے بازیاب ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل تمام مملک کے شرکا   خصوصا پاکستان سے نمائندگی کرنے والے سابق سینٹر مشتاق احمد کے جرات مندانہ اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس کے دوران  پاسبان وطن پاکستان کے  رہنماؤں کی جانب سے رواں ہفتے پاسبان وطن پاکستان کا بطور ایک سیاسی جماعت پریس کانفرنس کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا مزید براں چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد نے اسلام اباد میں جاری امن و امان کی صورتحال ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال اور جلوس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں وفاقی حکومت و پنجاب حکومت سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی اور احتجاج کے شرکا سے بھی دانشمندی کا تقاضا کرتے ہوئے حالات کو معمول پر رکھنے کی اپیل کی گئی

(اسلام اباد ) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے نیشنل پریس کلب اسلام اباد کا وزٹ کیا

 

پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے نیشنل پریس کلب اسلام اباد کا وزٹ کیا اور گزشتہ دنوں پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پریس کلب کی حدود میں داخل ہو کر صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا پاسبان وطنِ پاکستان کے وفد میں چئیرمین پاسبان وطن پاکستان مختار احمد اعوان ،جنرل سیکرٹری سید نبی شاہ ترمزی ،سیکرٹری اطلاعات  رخشندہ تسنیم صدر پبلک ایڈ کمیٹی طاہر محمود نائیب صدر رانا اشتیاق یوتھ پریزیڈنٹ سید بختی شاہ اور مرکزی رہنما اعجاز احمد شامل تھے چئیرمین پاسبان وطن پاکستان مختار احمد اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان وطن پاکستان مکمل ظور پہ ازادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑی ہے اور پریس کلب میں ہونے والا واقعہ انتہائی قابل مزمت ہے اور صحافیوں پر تشدد کسی صورت نہیں ہونا چاہئے

( اسلام اباد ) پاسبان وطن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام اباد میں یوتھ ڈیویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

 پاسبان وطن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام اباد میں یوتھ ڈیویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں مختلف تعلییمی اداروں یونیورسٹیز مدارس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی شرکا نے موجودہ تعلیمی نظام میں درپیش انے والے مختلف مسائل اور چیلنجز کا ذکر کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز سامنے ائی پاسبان وطن پاکستان کے رہنماؤں نے طلبہ اور اساتذہ کی ارا سے اتفاق کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاسبان وطن پاکستان ملک کے گزشتہ 78 سالوں سے قابض اور رائج نظام کے نقائص اور موشگافیوں کو ختم کر کے ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے سامنے ائی ہے اور ہم عوام کے مسائل کو عوام کے ذریعے ہی حل کریں گے پاکستان کے موجودہ تعلیمی نظام میں بہت بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے اور تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے مزید یہ کہ فنی تعلیم کو عام کر کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی طرف فوری توجہ دیا جانا وقت کا تقاضا ہے