پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام اباد میں

پریس ریلیز (اسلام اباد ) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام اباد میں شانگلہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سئینئر سیستدان شوکت خان متوقع صدر کے پی کے پاسبان وطن پاکستان کی قیادت میں راولپنڈی اسلام اباد کے سیاسی و سماجی رہنماوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ وفد نے مرکزی چیئرمین مختار احمد، سیکرٹری جنرل سید نبی شاہ ترمذی، سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تسنیم، یوتھ صدر سید بختی شاہ، اور فنانس سیکرٹری عطاء اللہ مینگل سے ملاقات کی۔

 

 

 

وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن و سینئر سیاستدان سیدسہیل شاہ، ملک توصیف احمد، راجہ سہیل، سردار قمر ' راجہ وسیم اور محمد مجاہد شامل تھے وفد کے ارکان نے راولپنڈی اسلام اباد اور ملحقہ علاقوں کے مسائیل پہ گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے پاسبان وطن پاکستان کی قیات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور پاسبان وطن پاکستان کو موجودہ سیاسی صورتحال میں بطور سیاسی جماعت سامنے انے پر خوش ائیند قرار دیتے ہوئے اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا اور اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا ،