اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے عہدیداران کی حلف برداری
اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے عہدیداران کی حلف برداری — منشور پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار
اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں اسلام آباد کے ضلعی صدر ناصر عباسی، جنرل سیکرٹری ملک آصف اور ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر سردار سعید بزدار نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں پاسبانِ وطن پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے پارٹی کے منشور پر مکمل طور پر عمل پیرا رہنے،
عوامی خدمت، انصاف اور شفاف نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مرکزی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی
کہ وہ پاسبانِ وطن پاکستان کے وژن کو نچلی سطح تک عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔