( اسلام آباد)پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن اف پاکستان سے رجسٹریشن مکمل
(اسلام آباد )پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن اف پاکستان سے رجسٹریشن مکمل۔الیکشن کمیشن نے پاسبان وطن کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کر لیا۔پاسبان وطن اب ملكی آ ئین و قانون کے تحت ملک بھر میں سیاسی سرگر میا ں کر سکے گی۔اس سلسلے میں پاسبان وطن پاکستان کی قیادت نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اور پاسبان وطن پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد پر گفتگوکی۔پاسبان وطن کے صدر طاہر کھوکھر نے میڈ یاسے گفتگو میں کہا کہ پاسبان وطن مایوس عوام کیلئے امید بنے گی۔ہم ملک میں بنيادی مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے۔صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھائیں گے۔ہماری ہماری ٹیم نے ان مسائل کی نشاندھی کر لی ھے جن کی وجہ سے ملک اور عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ھیں۔غیر اہم ایشو ز کی سیاست نے ملک کے اصل مسائل پس پشت ڈال دیے ھیں لیکن اب پاسبان وطن ان بنيادی مسائل کے حل کیلئے کو شش کرے گی اور ملک کی ترقی کے راستے میں انے والی ہر رکا وٹ کو دور کرنے کیلئے میدان میں آ چکی ھے۔سیکرٹری جنرل نبی شاہ نے صحافیوں کے سوا لوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام نے عام آدمی کو مایوس کیا ھے اب چہر ے نہیں بلکہ بنیا دی ڈھانچے کی تبدیلی کی ضرورت ھے۔پاسبان وطن نے صدارتی نظام کا قابل عمل اور ایسا نظام تیار کیا ھے جس میں عام آدمی کو بااختیار کیا جاۓ گا۔ملک کو اب کسی ایسے نظام کے حوالے نہیں کیا جا سکتا جس میں صرف سرمایہ دار کو اختیار ملے اور عام آدمی پستا رھے۔ملک اور عوام کو بدلنا پاسبان وطن کی ترجیح اول ھے سٹی صدر کوئٹہ و فننانس سیکرٹری عطااللہ مینگل نے بلوچستان میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وہاں کے عوام کی محرومیوں اور مسائل پر روشنی ڈالی